اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام میں رینبو ٹراوٹ سیڈ اسٹاکنگ کا عمل شروع - جموں و کشمیر

محکمہ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس طرح کا عمل ہر ایک ضلع میں شروع کیا گیا ہے تاکہ ٹراوٹ مچھلی پالن سے وابستہ افراد کو فائدہ حاصل ہو۔

پہلگام میں رینبو ٹراوٹ سیڈ اسٹاکنگ کا عمل شروع
پہلگام میں رینبو ٹراوٹ سیڈ اسٹاکنگ کا عمل شروع

By

Published : Jul 26, 2020, 7:27 PM IST

محکمہ فشریز نے آج جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں رینبو ٹراوٹ سیڈ اسٹاکنگ کا عمل شروع کیا۔

پہلگام میں رینبو ٹراوٹ سیڈ اسٹاکنگ کا عمل شروع

آرڈو، پہلگام اور نالہ لدر کے کئی اہم مقامات پر سیڈ اسٹاکنگ کا آغاز کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ پیداوار ہو اور ٹراوٹ مچھلیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو سکے۔

اس موقع پر ڈی سی اننت ناگ کے علاوہ ڈائریکٹر فشریز محمد امین اور انکا عملہ موجود رہا۔

محکمہ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس طرح کا عمل ہر ایک ضلع میں شروع کیا گیا ہے تاکہ ٹراوٹ مچھلی پالن سے وابستہ افراد کو فائدہ حاصل ہو۔

یہ بھی پڑھیں: 'اننت ناگ میں انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا'

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہیچریوں کے علاوہ نجی ہیچریوں کو بھی سیڈ فراہم کئے جاتے ہے تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details