اردو

urdu

ETV Bharat / state

ساتھرہ میں محمکہ مچھلی پالن برائے نام

ساتھرہ میں محکمہ مچھلی پالن کے لئے انتظامیہ نے عمارت تو تعمیر کی لیکن مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ عمارت برائے نام ہے اور یہاں کوئی ملازم موجود نہیں ہوتا۔

fisheries department building in shambles in mandi, poonch
ساتھرہ میں محمکہ مچھلی پالن برائے نام

By

Published : Dec 20, 2019, 5:18 PM IST

جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے بلاک ساتھرہ اور بلاک منڈی میں کئی محکمے اپنا کام ایمانداری سے نہیں کر رہے ہیں جس کی تازہ مثال محکمہ مچھلی پالن ہیں-

ضلع میں محکمہ مچھلی پالن اب تک زمینی سطح پر برائے نام ہی نظر آرہا ہے یا پھر منظور نظر لوگوں کے لئے ہی کارگر ثابت ہو رہا ہے-

ساتھرہ میں محکمہ مچھلی پالن کے لئے انتظامیہ نے عمارت تو تعمیر کی لیکن مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ عمارت برائے نام ہے اور یہاں کوئی ملازم موجود نہیں ہوتا۔

ساتھرہ میں محمکہ مچھلی پالن برائے نام

مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ دفتر سے کسی فرد کو لائیسنس تک اجراء نہیں کیا گیا ہے اور جس مقصد کے لئے اس محکمہ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا وہ مقصد پورا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے-

نائب سرپنچ شاہ حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے یہ عمارت تالا بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔انہوں نے کہا اج عمارت اس قدر خستہ ہوچکی ہے کہ کبھی بھی گر سکتی ہے۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ مچھلی پالن کی توجہ اس طرف مبزول کرے تاکہ لوگوں کو فائدہ پہنچے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details