پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سرکٹ ہاوس میں ڈی ڈی سی چیئرمین سید عبدالباری اندرابی کی صدارت میں پہلی مرتبہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ First Time DDC Meeting Held In District Pulwama
اس اجلاس میں ضلع پلوامہ کے کئی ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی اراکین کے علاوہ ضلع کے سبھی محکموں کے افسران نے شرکت کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ڈی ڈی سی و بی ڈی سی ممبران نے اپنے الگ الگ خطاب میں ڈی ڈی سی چیئرمین کی موجودگی میں مختلف درپیش مسائل کو اجاگر کیا اور ان کو حل کروانے کی اپیل کی۔ اس کے جواب میں ان سبھی مسائل کو متعلقہ محکموں کو حل کرنے کی ہپدایت دی گئی۔