کپواڑہ انتظامیہ کی جانکاری کے مطابق کپواڑہ میں برف باری کے سبب کرناہ، کیرن اور مژھل علاقوں میں سڑک رابطے آمد و رفت کے لیے بند ہے۔ تینوں علاقوں میں آٹھ انچ کی برف باری ہوئی ہے۔
ادھر ضلع بارہمولہ میں سیاحتی مقام گلمرگ میں بھی بھاری برف باری کی وجہ سے ٹنگمرگ گلمرگ روڈ پر گاڑیوں کو احتیاطی طور پر روک دیا گیا ہے۔
وہیں وادی کشمیر کو جموں خطے سے ملانے والی متبادل مغل شاہراہ، پیر کی گلی پر تازہ برفباری اور بارشوں کے باعث شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں 6 سے 8 نومبر تک برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب میں، کشمیر اور لداخ خطے کے پہاڑی علاقوں سمیت لیہہ، زنسکر، پہلگام، سونمرگ، زوجیلا ٹاپ، سنتھن ٹاپ، سادھنہ ٹاپ اور افریویٹ میں برفباری ہونےکی پیش گوئی ہے۔'