اننت ناگ:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات اور جمعہ شب کے دوران میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جبکہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ہے۔
وادی اور جنوبی کشمیر کے دیگر پہاڑی علاقوں سمیت معروف سیاحتی مقامات پہلگام میں برفباری ہوئی ہے، پہلگام کے وادئے آڑو، بے تاب وادی، چندن واڑی میں ہلکی برفباری ہوئی۔ واضح رہے کہ پہلگام میں رواں موسم کی پہلی برفباری ہے، اس سے قبل پہلگام کے کوہساروں میں برفباری ہوئی تھی۔ برفباری کے سبب جہاں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی، وہیں پہلگام میں موجود سیاح برفباری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی تھی کہ وادی میں جمعرات کو بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی بارش ہونگی، جبکہ بعد میں 10 دسمبر تک موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں یکم اور 2 دسمبر کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ 3 دسمبر کو موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اننت میں بغیر ہیلمٹ کے دو پہیہ گاڑیوں کو پیٹرول فروخت پر پابندی عائد