کشمیری حجاج کرام کے پہلے قافلے کی آمد - First batch of Hajj pilgrims arrive in Srinagar
کشمیر کے حجاج کرام کا فریضہ حج انجام دینے کے بعد واپس لوٹنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
کشمیری کے حجاج کے پہلے قافلے کی آمد
آج پہلے قافلے میں 300 حجاج کرام دو پروازوں کے ذریعہ وادی واپس لوٹ آئے۔
سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔
انتظامیہ کے مطابق حجاج کرام کے رشتہ داروں کو گھر سے ایئرپورٹ آنے اور جانے کے لیے پاسز جاری کئے گئے ہیں جبکہ حجاج کرام کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ انہیں ایئرپورٹ تک جانے کے لیے کافی مشکلات پیش آئیں۔
Last Updated : Sep 27, 2019, 10:44 AM IST