اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں پہنچائی گئی ویکسین

کووڈ 19 ویکسین کی پہلی کھیپ آج سہ پہر سرینگر پہنچی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلی خوراک صحت نگہداشت کرنے والے کارکنان کو دی جائے گی۔

فلائٹس کے ذریعے جموں و کشمیر میں پہچائی گئی ویکسین
فلائٹس کے ذریعے جموں و کشمیر میں پہچائی گئی ویکسین

By

Published : Jan 13, 2021, 3:26 PM IST

جموں وکشمیر میں آج فلائٹس کے ذریعہ کورنا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچائی گئی۔ یہ ویکسین آج سہ پہر سری نگر پہنچی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ آج ہمیں کووڈ ۔19 ویکسین کا پہلا کھیپ موصول ہوا ہے اور 16 جنوری کو ملک بھر میں ویکسینیشن شروع کی جائے گی جس کے لیے محکمہ پہلے ہی گراؤنڈ ورک اور ماک ڈرل کرچکا ہے۔

یہ ویکسین پونے سے نئی دہلی اور نئی دہلی سے جموں کے لیے فلائٹس میں بھیجی گئی۔

واضح رہے کہ 16 جنوری کو ویکسی نیشن کے آغاز ہوگا۔ ویکسین کو سٹور کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ جموں و کشمیر میں 28 جگہوں پر ہیلتھ ورکروں کو ویکسین دیا جائے گا اور ہر ویکسین بوتھ پر 100 ہیلتھ ورکروں کو ویکسین دینے کی کوشش ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details