ذرائع کے مطابق آگ دو بجے کے قریب عاشق حسین ولد عبدل غنی شیخ نامی شخص کے مکان میں نمودار ہوئی اور تیزی سے پورے مکان کو اپنی حد میں لے لیا۔
پلوامہ: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر - ترال علاقے میں واقع ڈاڈسرہ میں ایک رہائشی مکان شدید آتشزدگی کے سبب خاکستر
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں واقع ڈاڈسرہ میں ایک رہائشی مکان شدید آتشزدگی کے سبب خاکستر ہو گیا۔
![پلوامہ: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر پلوامہ: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6481540-460-6481540-1584705829731.jpg)
پلوامہ: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر
پلوامہ: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر
اگرچہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں کی بروقت کاروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا تاہم عاشق حسین کا مکان گھریلو اسباب جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے، راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ متاثر خاندان کو بھر پور معالی معاونت کی جائے۔