اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوکرناگ: جنگل میں بھیانک آتشزدگی - کوکرناگ کے ژیرواڑ علاقہ کے جنگلاتی اراضی

کوکرناگ کے ژیرواڑ علاقہ کے جنگلاتی اراضی کمپارٹمنٹ نمبر 102 میں گزشتہ شام اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً جنگل میں موجود کئی پیڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کوکرناگ: آتشزدگی میں کئی جنگلی پیڑوں کو نقصان
کوکرناگ: آتشزدگی میں کئی جنگلی پیڑوں کو نقصان

By

Published : Nov 15, 2020, 6:51 AM IST

جنوبی کشمیر کے کوکرناگ کے ژیرواڑ علاقہ کے جنگل میں شام دیر گئے اچانک آگ لگ گئی جس میں کئی جنگلی پیڑوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔

کوکرناگ: آتشزدگی میں کئی جنگلی پیڑوں کو نقصان

تفصیلات کے مطابق کوکرناگ کے ژیرواڑ علاقہ کے جنگلاتی اراضی کمپارٹمنٹ نمبر 102 میں گزشتہ شام اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً جنگل میں موجود کئی پیڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ژیر واڑ کے کمپاٹمینٹ نمبر 102 میں اچانک آگ ظاہر ہوئی جس سے جنگلات کے ایک وسیع حصے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ اس دوران محکمہ جنگلات اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کے لئے زبردست کوشش کی۔

ادھر محکمہ جنگلات کے ایک آفیسر نے بتایا کہ خشک سالی کی وجہ سے جنگلوں میں آگ لگنا عام بات ہوگئی ہے۔ تاہم محکمہ کے ملازمین اور مقامی لوگ آگ پر قابو پانے کی جی توڑ کوشیشوں میں لگے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اندھیرا ہونے کے سبب ابھی تک نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ثابت ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details