عینی شاہد ین کے مطابق اپنی روزی روٹی کمانے کیلئے غیر ریا ستی مزدور و ں کے گتے اور کباڑ جو کہ ایک دکان کے اند ر جمع کر کے رکھے ہو ئے تھے میں اچانک آگ لگ گئی۔
مینڈھر میں آتشزدگی - آتشزدگی
ریاست جموں و کشمیر کے مینڈھرقصبہ میں اس وقت ایک بڑا حادثہ ٹل گیا جب بیرون ریاست کے مزدور و ں کے گتے اور کباڑوغیرہ میں آگ لگ گئی۔
مینڈھر میں آتشزدگی
آگ پر قابو پا لیا گیا، اگر فو ری طور پر آگ کو قابو نہ کیا جا تا تو آگ کی زد میں کئی دکانیں آسکتی تھی کیو نکہ کئی دکا نو ں کے اندر کباڑ موجود تھا۔
فائر اینڈ ایمر جینی سروس نے فو ری طور آگ پر قابو پا لیاجس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ورنہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو جاتا آگ کو دیکھتے ہوئے پولیس اور سیول انتظامیہ بھی موقعہ پر پہنچ گئی اور حال کا جائزہ لیا۔
فوری طور آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو پائی۔