اطلاعات کے مطابق ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ کے شعلے بھڑک اٹھے جس کی وجہ سے عمارت میں رہائش پذیر چار کنبوں میں کہرام مچ گیا آناً فاناً متاثرین اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے ، جبکہ مالی نقصانات بھی ہوئے۔
متاثرین نے کھڑکیوں سے اپنے ساز و سامان کو باہر نکالنے کی کوشش کی کسی حد تک وہ اس میں کامیاب بھی ہوئے لیکن آگ کی چپیٹ میں انے سے گھر میں رکھے سامان اس کی زد میں آگئے۔