اردو

urdu

ETV Bharat / state

سری نگر میں آتشزدگی

سری نگر میں شدید آتشزدگی کی زد میں آنے کے سبب تین افراد جھلس گئے اور11 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

سری نگر میں آتشزدگی

By

Published : Oct 6, 2019, 7:23 PM IST

سری نگر کے ڈل گیٹ کے بھیڑ بھاڑ والے دونخود علاقے میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جو دھیرے دھیرے پھیل گئی۔

یہاں کے عوام کا الزام ہے کہ پانچ اگست کو جموں وکشمیر کا خصوصی درجہ ختم کیے جانے کے بعد سے وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ خدمات سمیت مواصلات ذرائع پر پابندی کی وجہ سے انھیں افسران کو اطلاع دینے کے لیے فائر اسٹیشن تک جانا پڑا۔

مواصلات کے وسائل پر پابندی کی وجہ سے محکمہ فائربرگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع تاخیر سے ملی اور اس وجہ سے چھ مکان کو پوری طرح سے اور پانچ کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں تین افراد جھلس بھی گئے۔

عوام نے الزام عائد کیا کہ تاخیر سے اطلاع ملنے کے باوجود محض دو فائر برگیڈ کی گاڑیاں بھیجی گئیں۔ مقامی افراد کی کوششوں سے آگ پرقابو پایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایاکہ گیس کے رِسنے کی وجہ سے یہ آتشزدگی ہوئی۔ آگ میں جھلسنے والوں کو اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details