بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع جموں و کشمیر پیپلز ایجوکیشنل ٹرسٹ کی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا مگر اس سے بڑا مالی نقصان ہوا ہے۔ اس دوران فائر ایمرجنسی کی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی کوششوں کی وجہ سے آگ مزید پھیل نہیں سکی۔ مقامی لوگوں کے مطابق کہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی باشندوں نے فوری طور پولیس اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو اس واقعے کی اطلاع دی اور خود بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہو گئے۔ فائر ٹینڈرز نے فوری طور آگ بچھانے کا عمل شروع کیا۔ تاہم آگ نے عمارت کو نقصان پہنچایا اور پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ درج کرکے آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کی غرض سے تحقیقات کا آغاز کر لیا۔
جموں کشمیر پیپلز ایجوکیشنل ٹرسٹ کی عمارت میں آتشزدگی
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع جموں و کشمیر پیپلز ایجوکیشنل ٹرسٹ کی عمارت میں آگ لگنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا مگر بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
جموں کشمیر پیپلز ایجوکیشنل ٹرسٹ کی عمارت میں آتشزدگی
Published : Dec 1, 2023, 1:04 PM IST
یہ بھی پڑھیں:وادی میں بجلی کی ایسی قلت پہلے کبھی نہیں تھی، محبوبہ مفتی
اس ضمن میں جموں کشمیر پولیس کے ڈی جی پی آر آر سیون نے جائے وقوع پر از خود موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کی مدد کریں گے جن کو آتشزدگی کے اس واقعے سے نقصان پہنچا ہے۔