جنوبی کشمیر میں واقع اونتی پورہ پولیس اسٹیشن کی ایک عمارت میں آگ لگنے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم آگ کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ پولیس اسٹیشن کے احاطے میں موجود ایک بلڈنگ جس میں ایس او جی سے وابستہ اہلکار ہوتے ہیں ، آج صبح اچانک آگ نمودار ہوئی جس کی وجہ سے وہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔