اردو

urdu

By

Published : Jun 30, 2020, 10:34 PM IST

ETV Bharat / state

کشتواڑ: ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں آتشزدگی

کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں آج شام کے پانچ بجےاچانک شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہوگیا۔

کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں آگ کی واردات
کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں آگ کی واردات

آگ کی واردات کی خبر سنتے ہی ڈپٹی کمشنر راجندر سنگھ تارا ڈپٹی کمشنر آفیس کے ملازمین موقعہ پر پہنچے اور فائر برگیڈ کی گاڑی تا موجودہ ملازمین نے آگ پر قابو پایا لیکن تب تک لاکھوں کا سامان راکھ ہوگیا تھا۔

کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں آگ کی واردات

اس بارے میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ راجندر سنگھ تارا نے کہا کہ آگ اچانک نمودار ہوئی جو کہ بجلی شارٹ سرکٹ کے سبب لگی تھی ۔

بتادیں اس وقت جموں وکشمیر میں آگ کی واردات میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ، آئے دن آگ کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں جو کہ باعث تشویش ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details