بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں وقع ڈسٹرکٹ فنڈ آفس کی جانب سے کانفرنس ہال ڈی سی آفیس میں مالی خواندگی بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔ یہ کانفرنس ڈی جی فنڈز جموں و کشمیر اور جے ڈی فنڈز کشمیر کی ہدایت پر منعقد کیا گیا۔ اس خصوصی کیمپ کی صدارت محمد اشرف چیف اکاؤنٹس آفیسر ڈسٹرکٹ فنڈ آفس بڈگام نے کی۔ تقریب میں مختلف محکموں کے شرکاء بشمول ڈی ڈی اوز، ڈی ڈی اوز کے نمائندوں اور عام لوگوں کو مالیاتی خواندگی فراہم کی گئی۔
کیمپ کے دوران محکمہ خزانہ کے ماہرین نے شرکاء کو جموں و کشمیر کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے چلائی جانے والی مختلف آن لائن ایپلی کیشنز کے کام کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی جس میں جن بھگیداری پورٹل، ٹریژری نیٹ، بی ای ایم ایس، JKPaySys، میرا وطن، جن پرافٹ، جی پی فنڈ، ایس ایل آئی، ای ٹینڈرنگ، جیم پورٹل وغیرہ شامل تھے۔