کووڈ-19 پر قابو پانے کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے پر زور
فائنانشل کمشنر صحت وطبی تعلیم اتل ڈولو نے یو ٹی جموں وکشمیر میں کووڈ 19پر قابو پانے کے لیے تمام ریڈ زون علاقوں میں گھر گھر سروے کرنے پر زور دیا ہے۔ وہیں انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنران کو ریپڈ انٹیجن ٹیسٹنگ میں اضافہ کرنے،مریضوں کی معقول نگرانی اور بہتر طبی مشورے فراہم کرنے کے علاوہ آکسیمیڑوں کو دستیاب رکھنے کے لئے بھی ہدایت دی ہے۔
موصوف نے سِول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک مٹینگ میں ان باتوں کا اظہار کیا۔ جس میں ڈویثرنل کمشنر کشمیر پی کے پولے، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنران، ایم ڈی این ایچ ایم، ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر، جموں اور دیگر افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔
اس دوران فائنانشل کمشنر اتل ڈلو کو کووڈ-19 مثبت معاملات، اموات، گھریلو قرنطینہ میں رہ رہے افراد کی تعداد، ادویات کی فراہمی اور کورونا وائرس کے رابطوں کی تلاش کے علاوہ مزید پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے اختیار کی جا رہی حکمت عملی پر تفصیل فراہم کی گئی۔
اتل ڈولو نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنران کو ہدایت دی کہ وہ شناخت کئے گئے ہارٹ سپارٹس میں آروگیہ سیتو ایپ کی تنصیب کو یقینی بنائے جبکہ مریضوں کی شکایات کے ازالے کے لئے کال سنٹرس کا قائم بھی جلد عمل میں لائیں ۔
منعقدہ مٹینگ میں قومی صحت مشن کے تحت خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم نے ڈپٹی کمشنران کو ہدایت جاری کی کہ اسامیوں کو مشتہر کرکے بھرتی عمل میں سرعت لائیں ۔