اردو

urdu

ETV Bharat / state

فائنانس کمشنر نے راجوری میڈیکل کالج کا دورہ کیا - فائنانس کمشنر نے راجوری میڈیکل کالج کا دورہ کیا

اتل ڈولو نے کہا کہ 'اگست 2020 میں میڈیکل کالج کی عمارت مکمل ہوجائے گی جبکہ ضلع ہسپتال راجوری، جو تین سو بیڈ پر مشتمل ہے، میں مزید دو سو بیڈ کا اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا یہ پروجیکٹ دیڑھ سال میں مکمل ہوجائے گا'۔

finance commissioner visits rajouri hospital and medical college
فائنانس کمشنر نے راجوری میڈیکل کالج کا دورہ کیا

By

Published : Dec 15, 2019, 11:36 PM IST

جموں و کشمیر کے صحت و طبی تعلیم کے فائنانس کمشنر اتل ڈولو نے راجوری میڈیکل کالج کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے طلباء اور ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے 'انہوں نے کہا کہ اگست 2020 میں میڈیکل کالج کی عمارت مکمل ہوجائے گی جبکہ ضلع ہسپتال راجوری، جو تین سو بیڈ پر مشتمل ہے، میں مزید دو سو بیڈ کا اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا یہ پروجیکٹ دیڑھ سال میں مکمل ہوجائے گی۔

فائنانس کمشنر نے راجوری میڈیکل کالج کا دورہ کیا

اتل ڈولو نے کہا 'راجوری میڈیکل کالج میں زیر تعلیم طلبا کو بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے اور لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاکہ راجوری اور پونچھ سے کسی بھی مریض کو جموں میڈیکل کالج منتقل نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ کے ڈائریکٹر اور ضلع ترقیاتی کمشنر بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details