اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوڑی میں فیملی ڈاکٹر کورونا سے متاثر

جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 441 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 398 کا تعلق کشمیر وادی سے اور 43 کا تعلق خطے جموں سے ہیں۔

اوڑی میں ایک فیملی ڈاکٹر کورونا سے متاثر
اوڑی میں ایک فیملی ڈاکٹر کورونا سے متاثر

By

Published : Jul 19, 2020, 6:35 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں ایک فیملی ڈاکٹر کو کورونا سے مثبت پایا گیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) اوڑی میں تعینات اٹھائیس سال کی عمر کی ایک خاتون ڈاکٹر کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔

اوڑی میں ایک فیملی ڈاکٹر کورونا سے متاثر

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کووڈ ۔19کا شکار ہونے والی خاتون ڈاکٹر سوپور کی رہنے والی ہیں۔ وہ روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام میں پوسٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کے 441 نئے مثبت معاملات

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ مریض کا کووڈ نمونہ جمعہ کے روز جی ایم سی بارہمولہ سے جانچ کے لئے لیا گیا تھا۔خاتون ڈاکٹر کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں سوپور کووڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صحت کے ایک عہدیدار ، ایک دکاندار اور اوڑی سب کورٹ کے چھ ملازمین کو بھی کورونا سے متاثر پایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details