گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک چھوٹی بچی کی لاش تالاب سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے جب پورے معاملے کی تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ حقیقی باپ ہی بچی کا قاتل ہے۔ اُس نے اپنی بچی کو زندہ پانی پھینک دیا تھا۔ آج پولیس نے تالاب سے لاش کو برآمد کر لیا ہے۔ اس حوالہ سے سیٹی ایس پی ہمانشو کمار نے بتایا کہ گذشتہ کل آٹھ دسمبر کو ضلع کے آنتی تھانہ میں ایک خاتون کے ذریعہ شکایت درج کرائی گئی تھی کہ اس کا شوہر گزشتہ ایک ہفتہ سے سسرال میں ہے۔ وہ اسکو ساتھ لے جانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ایسا نہیں کرنے پر مجھے اور بچی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہا تھا۔
تاہم جمعہ کی صبح جب وہ سو کر اٹھی تو پایا کہ اسکا شو ہر اور ڈھائی ماہ کی بچی گھر میں نہیں ہے۔شوہر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس سے رابطہ نہیں ہوسکا ،اُسے خدشہ ہے کہ اسکی بچی کا کہیں قتل نہیں ہوجائے۔اس شکایت کے بعد اُن کی ہدایت پر پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دے کر چھاپہ ماری شروع کی گئی تبھی۔ خاتون کا شوہر گورے کو گرارو تھانہ حلقہ کے علی گنج سے گرفتار کر پوچھ تاچھ کی گئی تو پورے معاملے کا انکشاف ہوا۔گرفتار شخص نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیوی اسکے گھر واپس نہیں جارہی تھی۔