جون میں کمشنر سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے فاروق احمد لون اور ضلع جج ڈوڈہ زبیر احمد رضا کو جے کے پبلک سروس کمیشن (جے کے پی ایس سی) کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے بتایا کہ ' فاروق لون اور زبیر احمد رضا کو جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔'
دریں اثنا وینا پنڈتا کو مزید دو برسوں کے لیے جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا۔