اردو

urdu

By

Published : Jun 15, 2021, 10:33 PM IST

ETV Bharat / state

فاروق خان نے جموں ڈویژن میں زرعی فارمز کے کام کا جائزہ لیا

جموں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج جموں ڈویژن میں زرعی فارموں کے کام کاج کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ طلب کی۔

زرعی فارموں کے کام کا جائیزہ لیا
زرعی فارموں کے کام کا جائیزہ لیا

محکمہ نے فارمز کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے مشیر فاروق خان نے زمین کے دستیاب وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا تا کہ باہر سے بیج کی درآمد میں کمی کی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی تاکید کی کہ گندم ، باسمتی اور دیگر فصلوں میں ممکنہ پیداوار کو حاصل کرنے کیلئے بیجوں کی پیداوار پر توجہ دی جائے۔

فاروق خان نے خطے میں چارے کی دستیابی کیلئے کسانوں کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے چارے کے بیج کی پیداوار میں اضافہ کرنے پر زور دیا تا کہ کاشتکاروں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا مشن حاصل کیا جا سکے ۔

انہوں نے فارم کے شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے حکومت کے عہد کو بھی دوہرایا ۔ پرنسپل سیکرٹری محکمہ زراعت و بہبود نوین کمار چودھری جو کہ میٹنگ میں موجود تھے۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ فارم کے لحاظ سے قابلِ عمل ایکشن پلان تیار کریں ۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جموں ڈویژن سے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ اے پی اینڈ ایف ڈبلیو جموں کے تعاون سے 2.43 لاکھ کوئنٹل گندم کی ریکارڈ خریداری کی گئی ہے ۔

گندم کی خریداری 9 سال کے وقفے کے بعد کی گئی ہے ۔ میٹنگ میں جوائینٹ ڈائریکٹر (فارمز )جموں ، جوائینٹ ڈائریکٹر( ایکسٹینشن )جموں ، پوٹیٹو ڈیولپمنٹ آفیسر جموں ، فارم منیجر چنور اور چکروئی سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details