اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: موسلادھار بارش کے سبب کسان پریشان - چند دنوں سے لگاتار موسلادھار بارش سے کسان پریشان

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور رفیع آباد اور اس کے گرد نواح علاقوں میں چند دنوں سے لگاتار موسلادھار بارش سے کسان پریشان ہے۔

بارہمولہ: موسلادھار بارش کے سبب کسان پریشان
بارہمولہ: موسلادھار بارش کے سبب کسان پریشان

By

Published : Apr 18, 2020, 7:42 PM IST


ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سماجی کارکن اور کانگریس رہنما الطاف ملک نے بتایا کہ وادی کشمیر میں مسلسل موسلادھار بارش کے سبب باعات کو بھاری نقصان ہوا ہے کیونکہ جگہ جگہ پانی جمع ہوا ہے۔

بارہمولہ: موسلادھار بارش کے سبب کسان پریشان


انہوں نے کہا کہ ' اس وقت وادی کشمیر میں موسم بہار شروع ہوا ہے اور کسانوں نے اپنے باغوں کو کھاد اور ادوایات کا چھڑکاؤ کیا تھا اور ان بارشوں کے سبب سب ضائع ہوا جب کی اس وقت باغوں میں غنچے اور شگوفے نکل آے تھے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ' ہمارے سوپور کو ایپل ٹاون کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کے ساتھ کافی کسان اور فوڑٹ گروورس منسلک ہے اور موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپیل انڈسٹری زوال پذیر ہوئ کے دہانے پر ہے۔

آخر پر انہوں نے انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کی کہ وہ کسانوں کو کے سی سی قرضہ معاف کیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ چھ مہینوں کا راشن مفت فراہم کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details