اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنوبی کشمیر: روایتی طرز پر زعفران کی کاشت - kashmiri farmers kesar

موجودہ ترقیاتی اور تیز رفتار دور میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں زعفران کی کاشت کر رہے کسان آج بھی روایتی طرز سے ’’بیل اور ہل‘‘ سے کھیتی باڑی کو ترجیح دیتے ہیں۔

کسان آج بھی روایتی طرز سے کام کرنا پسند کرتے ہیں

By

Published : Sep 3, 2019, 9:49 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:30 AM IST

زعفران کی پیداوار کے لئے مشہور وادی کشمیر میں زعفران کی پیداوار سب سے زیادہ جنوبی ضلع پلوامہ میں ہوتی ہے۔

کسان آج بھی روایتی طرز سے کام کرنا پسند کرتے ہیں

ضلع پلوامہ میں زعفران کی کاشت کر رہے بعض کسان آج بھی موجودہ دور کے ٹریکٹر اور دیگر مشینوں کے بجائے روایتی ’’بیل اور ہل‘‘ سے ہی زمین جوتنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

کسانوں کے مطابق روایتی طرز کی کھیتی باڑی سے نہ صرف قدیم روایت و ثقافت کی حفاظت ہوتی ہے بلکہ ’’روایتی کھیتی باڑی سے فصل کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک کسان کا کہنا ہے کہ ’’ہل کے استعمال سے زمین کے ساتھ ساتھ زعفران کے بیج کو بھی نقصان نہیں پہنچتا، جبکہ ٹریکٹر کے استعمال سے زعفران کے پودوں کی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے۔‘‘

علاوہ ازیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ہل سے زمین جوتنے سے کھیتوں میں موجود مضر گھاس کے ساتھ ساتھ کیڑے مکوڑے بھی نہیں پنپتے۔‘‘

زعفران کی کھیتی باڑی کر رہے ایک اور معمر کسان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے تب سے وہ روایتی ہل سے ہی نہ صرف زعفران بلکہ سبھی دیگر قسم کی کھیتی باڑی کر رہے ہیں۔

انکے مطابق ’’ٹریکٹر کی مدد سے زمین جوتنے کے بعد معمولی بارش کی وجہ سے ہی کھیت ہموار سڑک کے مانند ہو جاتی ہے، اسکے برعکس روایتی طرز کی کھیتی باڑی ہی بہتر ہے۔‘‘

Last Updated : Sep 29, 2019, 8:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details