سرینگر میں ’مارکیٹ انٹروینشن ٹارگیٹ اسکیم‘ (Market Intervention target scheme) کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ ’’ان لوگوں کو ہم جلد سزا دیں گے جو کسانوں اور باغبانوں کو ڈراتے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ 'ایسے افراد کو زیادہ دیر تک باہر رہنے اور کسانوں کو پریشان کرنے نہیں دیں گے'۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میں جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ’’کشمیر میں عسکریت پسند دھمکی آویز پوسٹرس کے ذریعے خوف پیدا کرکے کسانوں اور باغ مالکان کو سیب اور دیگر میوہ جات کی خرید و فروخت کرنے سے روک رہے ہیں۔‘‘
دلباغ سنگھ نے اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت سوپور میں پیش آئے واقعے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’شمالی قصبہ سوپور میں عسکریت پسندوں نے ایک ہی گھر کے چار افراد کو زخمی کیا تھا جن میں ایک پانچ سالہ بچی شامل ہے۔‘‘