پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس کی جانب سے ڈی پی ایل پلوامہ میں فعال خدمات سے سبکدوش ہونے والے افسران کے لئے ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سبکدوش ہونے والے افسران میں سب انسپکٹر غلام محمد اور سب انسپکٹر منگت سنگھ شامل ہیں۔ اس موقعے پر پلوامہ کے ایس پی، پلوامی کے ڈی ایس پی، ایس ڈی پی او لیتر اور دیگر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے سبکدوش ہونے والے افسران کی شراکت کو تسلیم کیا اور ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Encouragement of Retired Officers in Pulwama سبکدوش پولیس افسران کے لیے الوادعی تقریب
پلوامہ ضلع میں سبکدوش ہونے والے پولیس افسران کے لیے الوادعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقعے پر ریٹائرڈ پولیس افسران کو خصوصی ممنٹو سے بھی نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Three Days Multimedia exhibition اونتی پورہ میں سی بی سی کی جانب تین روزہ نمائش جاری
اس موقعے پر پلوامہ کے اے ایس پی نے الوادعی تقریب کو خطاب کر تے ہوئے کہا کہ افسران کی خدمات کی تعریف کی۔ ریٹائرڈ افسران نے ڈیوٹی کے دوران ایمانداری کے ساتھ فرائض انجام دیے۔ ان کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی کو انجام دیتے ہوئے عام لوگوں کی خدمت کی۔ انہوں نے نیک خواہشات اور ریٹائرمنٹ کے بعد صحت مند زندگی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے ریٹائرڈ افسران کو تین دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط ان کی غیر معمولی خدمات کے لئے محبت اور احترام کی علامت کے طور پر تحائف بھی پیش کیے۔ اس موقعے پر ریٹائر پولیس افسران نے اعلی افسران کی اس عزت افزائی پر اظہار تشکر کیا۔ تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ پولیس افسران نے اپنے تمام ساتھیوں اور افسران کا شکریہ ادا کیا۔