جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع انتظامیہ کی جانب سے آج سبکدوش ہونے والے (ریٹائرڈ) سرکاری افسران کے لئے ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ الوداعی تقریب فیاض احمد شیخ اور مشتاق احمد کے سبکدوشی کے سلسلہ میں منعقد کی گئی جو 28 فروری 2021 کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلاننگ افسر اور نائب تحصیلدار کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوں گے۔
اس تقریب کا انعقاد ڈی سی دفتر میں کیا گیا جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ انشول گرگ نے کی۔
سبکدوش افسران کے لئے الوداعی تقریب کا اہتمام - ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ انشول گرگ
اننت ناگ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی دفتر میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں دیگر افسران نے ریٹائر ہونے والے افسران کو مبارکباد پیش کی۔
سبکدوش افسران کے لئے الوداعی تقریب کا اہتمام
تقریب کے آخر میں دونوں ملازمین کو عزت اور وقار کے ساتھ الوداع کیا گیا جس کے بعد مذکورہ ملازمین نے عزت افزائی کے لئے تمام ضلع افسران کا شکریہ ادا کیا۔