اردو

urdu

ETV Bharat / state

لواحقین کی ایل جی سے لاش کی حوالگی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی اپیل

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے مضافات لاؤے پورہ میں بدھ کو ہوئے مبینہ تصادم میں ہلاک شدہ نوجوانوں کے لواحقین نے یوٹی کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کی لاش کو ان کے حوالے کیا جائے اور معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی جائے۔

غیر جانبدارانہ تحقیقات کی اپیل
غیر جانبدارانہ تحقیقات کی اپیل

By

Published : Dec 31, 2020, 8:54 PM IST

بدھ کو لاؤے پورہ میں پولیس اور فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تصادم میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے، تاہم اس پر تنازعہ برپا ہوگیا جب مہلوکین کے لواحقین نے بتایا کہ یہ تینوں نوجوان عام شہری ہیں اور ان کی عسکریت پسندوں سے کوئی وابستگی نہیں رہی تھی۔

ہلاک شدہ نوجوانوں کی شناخت پلوامہ ضلع کے اعجاز احمد گنائی، اطہر مشتاق وانی اور شوپیان ضلع کے زبیر احمد لون کے بطور ہوئی ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور جلد ہی حقیقت سب کے سامنے لائی جائے گی۔

ان تینوں نوجوانوں کی لاشوں کی گاندربل ضلع کے سنہ مرگ علاقے میں تدفین کر دی گئی ہے۔

اعجاز احمد گنائی کے لواحقین نے ایل جی کو ایک مکتوب لکھ کر اپیل کی ہے کہ ان کا بیٹا پلوامہ ڈگری کالج میں گریجویشن کر رہا تھا اور 29 دسمبر کو تعلیم کے سلسلے میں ہی گھر سے نکلا تھا۔

غیر جانبدارانہ تحقیقات کی اپیل
ان کا کہنا کہ 30 دسمبر کو مقامی پولیس نے انکے بیٹے کی انکاونٹر میں ہلاک ہونے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد وہ پولیس کنٹرول روم سرینگر لاش لینے کے لیے پہنچے لیکن پولیس نے ان کے بیٹے کو عکسریت پسند قرار دیا اور اسکی لاش انکے سپرد نہیں کی۔انہوں نے ایل جی سے گزارش کی ہے ہے کہ انکا بیٹا محض ایک طالب علم تھا اور پولیس ریکارڈ کے مطابق کسی غیر قانونی یا ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھا۔انہوں نے لکھا ہے کہ انکے بیٹے کی ہلاکت ظالمانہ، غیر قانونی، غیر جمہوری اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی کے زمرے میں شامل ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اگرچہ کشمیر میں حالت ناسازگار ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان حالات کی آڑ میں سیکیورٹی فورسز کسی معصوم کو ظالمانہ انداز میں ہلاک کردے۔انہوں نے ایل جی سے اپیل کی ہے کہ انکے بیٹے کی لاش کو مذہبی رسومات انجام دینے کے لیے انکے سپرد کیا جائے اور غیر جانبدارانہ ٹیم تشکیل دے کر اس پورے واقعے کی تحقیقات کرائی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details