اردو

urdu

ETV Bharat / state

عوامی تقسیم کاری کا نیا نظام رائج کرنے کے خلاف احتجاج - سری نگر

ریاست جموں و کشمیر کے خطہ سری نگر میں فیر پرائیز شاپ ڈیلرز ایسو سی ایسشن کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 4, 2019, 8:17 PM IST

ریاستی حکومت کی جانب سے جلد ہی عوامی تقسیم کاری کا نیا نظام رائج کیا جانے والا ہے، اس لیے اس سے وابستہ دوکاندار اس کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔

نئے نظام کے تحت ان دوکانداروں کی رجسٹریشن کی جائے گی، جن کے پاس آدھار کارڈ ہوگا۔

متعلقہ ویڈیو

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ابھی تک ان کے پاس آدھار کارڈ نہیں بنا ہے، جس کی وجہ سے عام لوگوں تک راشن پہنچنا مشکل ہو جائے گا۔

مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ اگر عوامی تقسیم کاری کا نیا نظام رائج نافذ کیا گیا تو اس سے عوام کو بے حد مشکل ہوگی اور بے شمار لوگوں تک راشن نہیں پہنچ چکے گا۔

اس لیے انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نظام کو فی الحال موخر کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details