ڈوڈہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں میں آنکھوں کے فلو کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ آنکھوں کی تکلیف کی وجہ سے ضلع کے ہسپتالوں میں آنے والے لوگوں کی تعداد میں اچانک سے اضافہ ہوا ہے۔ مریضوں میں بچے اور بالغ افراد شامل ہیں۔ اگست کے مہینے کے دوران میڈیکل کالج اسپتال ڈوڈہ میں ڈاکٹروں نے 155 کیسز کا پتہ لگایا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان دنوں ضلع میں آنکھوں کے فلو کی بیماری میں معمولی اضافہ ہوا ہے تاہم گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری میڈیکل کالج ڈوڈہ میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کافی ڈاکٹر اور ادویات موجود ہیں، ڈاکٹروں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ عام تولیے استعمال کرنے اور متاثرہ افراد سے مصافحہ کرنے کا خیال رکھیں۔