کولگام انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے قصبہ میں مارکیٹ چیکنگ کی ، اس دوران غیر معیاری اور ایکسپائری سامان فروخت کرنے کے الزام میں دکانداروں سے 25 ہزار روپیہ جرمانہ وصول کیا گیا ۔
زائدالمعیاد کھانے کا تیل اور چپس ضائع، ہزاروں روپیہ جرمانہ وصول چیکنگ ٹیم نے بازار میں ماسک نہ پہنے والے افراد سے بھی 11ہزار روپیہ بطور جرمانہ وصول کیا ہے۔
ٹیم نے دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ بغیر ماسک کے صارفین کو دکانوں کے اندر گھسنے سے منع کیا جائے ۔
انہوں نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر رہنمائے خطوط پر مکمل عمل کی جائے۔
تحصیلدار کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے مہم تو شروع کی ہے تاہم لوگو ں کو چاہئے کہ وہ اس پر خود عملد ر آمد کریں اور معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔