بانڈی پورہ میں بچوں کو دوا پلائی گئی - جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ
جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں 2000 چھوٹے چھوٹے بچے، 55 متوقع ماؤں کو ویکسین پلائی گئی۔
متوقع ماؤں کو ویکسین پلائی گئی
By
Published : May 8, 2020, 9:20 PM IST
کووڈ 19 کی وجہ سے ویکسین مشن ابتدائی طور پر متاثر ہوا تھا۔
متوقع ماؤں کو ویکسین پلائی گئی
جہاں ایک طرف پوری دنیا وبائی بیماری سے لڑ رہی ہے اور جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور ساری سرگرمیاں بند پڑی ہیں۔
وہیں شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں ایمونیزیشن رکی ہوئی تھی۔
اب ضلع میں ایک بار پھر اس وبائی بیماری میں متوقع ماؤں اور چھوٹے بچوں کو پولیو، خسرہ اور ہیضہ جیسی مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکے لگائے گیے۔
ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ ڈاکٹر پرویزہ بانو نے بتایا کہ محکمہ خاندانی بہبود اور حفاظتی ٹیکوں نے ویکسین کی شروعات کردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دو ہزار چھوٹے بچے کو ویکسین دیے ہیں ، متوقع ماؤں کو معمول کے مطابق ٹیکے لگائے گئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
ہم گھر گھر جا کر ہماری بہترین خدمت فراہم کر رہے ہیں کیوں کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے بغیر نہیں چھوڑنا چاہئے۔
مشن کا آغاز ابتدائی طور پر دیہی علاقوں میں ہوا جہاں یہ مشقیں صحت کے سب مراکز ، شہری بنیادی صحت مراکز (پی ایچ سی) اور معاشرتی صحت مراکز (سی ایچ سی) کے تحت کی گئیں۔
متوقع ماؤں ، عام طور پر ، وقتا فوقتا اپنا مکمل طبی معائنے کرواتے ہیں اس کے علاوہ تشنج کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے لئے تشنج ٹاکسائڈ ویکسین کے دو شاٹس لگاتے ہیں۔