حکومت کا کہنا ہے کہ ان انتخابات کا جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ تعلق ہے۔ گاؤں دیہات میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے یہ انتخابات منعقد کرائے جا رہے ہیں۔
ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ کچھ مقامات پر سرپنچ اور پنچ کے لئے دوبارہ سرکار کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کی جائے گی جہاں پر امیدواروں نے نامزدگی کے کاغذات دائر نہیں کئے تھے۔ ان پنچایت حلقوں میں پھر سے انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔
کے کے شرما نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات اور پنچایتی و بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کو پُرامن طور منعقد کرنے کے لیے حفاظت کے سخت ترین انتظامات کئے ہیں۔