گزشتہ حکومتوں کی جانب سے مذکورہ علاقہ کو ہر لحاظ سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ علاقہ کے لوگوں کو بجلی پانی تعلیم و دیگر ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ آج کے جدید دور میں بھی شانگس علاقہ پسماندگی کا شکار ہے۔ صبرینہ نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے کا ان کا مقصد پسماندہ علاقہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔