اردو

urdu

ETV Bharat / state

فروٹ منڈی سوپور کے صدر سے خصوصی گفتگو - فروٹ منڈی صدر فیاض احمد

Fruit Mandi President فروٹ منڈی کے صدر فیاض احمد نے کہا کہ چند دنوں سے فروٹ منڈی سوپور میں گاڑیوں کی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے کیونکہ ٹرک ڈرائیور نے ہڑتال کی ہے اور اس سے ہمارے فروٹ گروورس کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔

Fruit Mandi President
فروٹ منڈی سوپور کے صدر سے خصوصی گفتگو

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 3:26 PM IST

فروٹ منڈی سوپور کے صدر سے خصوصی گفتگو

بارہمولہ: گزشتہ سال شمالی کشمیر کے جو فروٹ گروورس اور سیب ڈیلرز کاروبار کے ساتھ منسلک تھے۔ وہ سیب کی اچھی خاصی پیداوار سے کافی خوش تھے۔ لیکن بارہمولہ کے سوپور میں قائم ایشیاء کی دوسری سب سے بڑی فروٹ منڈی کے صدر فیاض احمد نے بتایا کہ جو ہمارا فروٹ گروور ہے۔ اس کے بی اور سی کلاس سیب کو ابھی بھی مناسب ریٹ نہیں ملتی ہے، اس سے فروٹ گروورس کو کافی نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوپور کی فروٹ منڈی میں اس وقت سیب مسلسل آتا ہے کیونکہ گزشتہ سال سیب کی پیداوار کافی بہترین تھی اور اے کلاس سیب کو اچھی خاصی ریٹ ملی تھی۔ ہم نے ہزاروں کی تعداد میں فروٹ ٹرکس کو بھارت کی مختلف ریاستوں میں روانہ کیا۔

فیاض احمد نے کہا کہ لیکن چند دنوں سے ہماری فروٹ منڈی سوپور میں گاڑیوں کی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کیونکہ جو ٹرک ڈرائیور ہیں انہوں نے ہڑتال کی ہے اور اس سے بھی ہماری فروٹ گروورس کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔ اس وقت فروٹ منڈی سوپور میں کافی سیب موجود ہیں اور اس کو ملک کی دوسری ریاستوں میں روانہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور بہت بڑا مسئلہ یہ ہے کہ جو مارکیٹ میں نکلی کھاد ہے اور جو پیسٹیسیڈز اور فرٹیلائزرس ہیں۔ ان سے ہمارے فروٹ گروورس کو نقصان ہوتا ہے۔ کیونکہ نکلی ادویات سے جو ہمارے سیب کے باغات ہیں وہ برباد ہوتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سرکار اور متعلقہ محکمہ ان نکلی کھاد بیجنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details