اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہم نے اپنے دور اقتدار میں تبدیلی لانے کی کوشش کی، ہلال احمد شاہ - پانچ سال پہلے کشمیر میں بلدیاتی انتخابات

اننت ناگ میونسپل کونسل کے سابق صدر ہلال احمد شاہ نے ہم اپنے پانچ سالہ دور میں ضلع میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کی اور اس میں ہمیں کامیابی بھی ملی۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنی طرف سے عام لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کی ۔Ex President Of Municiapl Council Anantnag

سمندری طوفان مدھیلی آج نصف رات بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان
سمندری طوفان مدھیلی آج نصف رات بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 7:51 PM IST

سمندری طوفان مدھیلی آج نصف رات بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں پانچ سال پہلے کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرائے گئے تھے۔اب ان کی مدت ختم ہو چکی ہے ۔سرکار کی جانب سے حال ہی میں ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

حکم نامہ میں بلدیاتی نظام کی مدت ختم ہو چکی ہے اور کونسل کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔عوام نمائندوں جن میں کونسلر اور صدر کی کونسل یا کمیٹی میں کوئی مداخلت نہیں رہی گی۔اس سلسلے میں اننت ناگ میں ٹول ہال میں ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام کاونسلروں اور صدر کو اعزاز سے نوازا گیا۔

اس سلسلے میں ہلال احمد شاہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان پانچ سالوں میں اننت ناگ کی تعمیر و خوبصورتی کے لیے ابھی تک تقریبا 402 کروڑ روپے مختلف پروجیکٹوں پر خرچ کئے ۔انہوں نے کہا کہ 29 اکتوبر 2018 میں میونسپل کونسل اننت ناگ کے بطور صدر کے عہدے پر فائز ہوا جس کے بعد کورونا وائرس کی نے پوری دنیا کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی قہر برپا کیا لیکن میونسپل کونسل کی جانب سے تمام تر مناسب اقدامات کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں 70واں آل انڈیا کوآپریٹو ویک کی تقریب کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ کونسل نے اننت ناگ میں ایک زبہ خانہ تعمیر کیا تاکہ یہاں کے لوگوں کو مناسب گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ شاہ کے مطابق اہنونے نے اننت کی بن فری بنانے کے لئے ہوپر گاڑیوں لائی تاہم قصبہ کے کوڑا کرکٹ کو آسان طریقہ سے اٹھایا جائے ۔سابق صدر کے مطابق قصبہ میں سلاٹر ہوس اور بنایا گیا اور یہاں کے عوام کے لئے مریج ہال بنائے گئے یہاں کے بچوں کو کھیل کود کے لئے پارکیں بنائی گئی نوجوانوں کی کھیل کود میں لئے ایک ان ڈور اسٹیڈیم بنایا جا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ ایک کرکٹ اسٹیڈیم بھی بنایا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details