اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ex MLA Dr Ghulam Nabi Butt ترال میں بجلی سپلائی میں بہتری لانے کا مطالبہ: ڈاکٹر غلام نبی بٹ - نیشل کانفرنس رہنما

ترال سے سابق رکن اسمبلی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے ترال اور اس کے اطراف میں بجلی کی سپلائی میں بہتر لانے کا مطالبہ کیا ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو بہترین سہولیات فراہم نہیں کی گئیں تو محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ Ex MLA Dr Ghulam Nabi Butt

ترال میں بجلی سپلائی میں بہتری لانے کا مطالبہ:ڈاکٹر غلام نبی بٹ
ترال میں بجلی سپلائی میں بہتری لانے کا مطالبہ:ڈاکٹر غلام نبی بٹ

By

Published : Jan 10, 2023, 12:21 PM IST

ترال میں بجلی سپلائی میں بہتری لانے کا مطالبہ

ترال:جموں و کشمیر کے ضلع ترال میں غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی اور غریب صارفین کی فیس میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشل کانفرنس رہنما اور سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے کہا ہے کہ ایل جی انتظامیہ کو غریب صارفین کو راحت دینے کے لئے اقدامات اٹھانے چاہیے۔ ترال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے بتایا کہ ترال علاقے میں زیادہ تر لوگ اقتصادی طور کمزور ہیں۔ خاص کر گجر طبقے سے وابسطہ لوگ انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ایسے میں ان لوگوں کی بجلی بل میں اضافہ کرنا جائز نہیں ہے۔ Ex MLA Dr Ghulam Nabi Butt Slam Power Supply

ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے مزید کہاکہ کہ ترال علاقے میں اول تو بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی اور آنکھ مچولی جہاں عوام کے لئے درد سر بنا ہوا ہے وہیں پہاڑوں کے دامن میں آباد لوگ جنھیں بجلی زیادہ میسر ہوتی ہی نہیں ان کی بجلی بل میں اضافہ دانشمندی نہیں ہے۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ پر زور دیا کہ غریب صارفین کو راحت پہنچانے کے لئے کوئی منصوبہ ترتیب دیا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:Weary Electric Transmission in Rajouri: تھنہ منڈی، راجوری میں بجلی ترسیلی نظام درہم برہم

سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا کہ چلہ کلاں کے ان سرد ایام میں ترال کے باشندوں کو بجلی کے حوالے سے سخت مشکلات درپیش ہیں کیونکہ بجلی محکمہ اپنے شیڈول پر ہی عملدرآمد کرنے میں ناکام ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا انہوں نے ازخود جایزہ لیا ہے۔ اس لئے محکمہ کو بجلی سپلائی میں بہتری لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے تاکہ عام لوگوں کو پریشانیوں سے نجات مل سکے ۔Ex MLA Dr Ghulam Nabi Butt Slam Power Supply

ABOUT THE AUTHOR

...view details