اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ex Minister Sunil Sharma Visit Marwah بھاجپا لیڈر سنیل شرما کا مڑواہ واڑون کا دورہ - اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی تیز

کشتواڑ کے مڑواہ واڑون کے دچھن میں سابق وزیر سنیل شرما کی نگرانی میں سینکڑوں لوگوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ سابق وزیرنے لوگوں کی بی جے پی میں شمولیت اختیارکرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔Ex Minister Sunil Sharma Visit Marwah

بھاجپا لیڈر سنیل شرما کا مڑواہ واڑون کا دورہ
بھاجپا لیڈر سنیل شرما کا مڑواہ واڑون کا دورہ

By

Published : Jan 2, 2023, 3:33 PM IST

کشتواڑ: جموں و کشمیر میں رواں سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی تیز ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وادی میں دل بدل کے کھیل بھی شروع ہو چکا ہے۔ Ex Minister Sunil Sharma Visit Marwah

بھاجپا لیڈر سنیل شرما کا مڑواہ واڑون کا دورہ

دوسری ریاستوں کی طرح یو ٹی میں بھی بی جے پی دل بدل کے کھیل کو ہوا دینے میں مصروف ہے۔اسی درمیان کشتواڑ کے مڑواہ واڑون کے دچھن میں سابق وزیر سنیل شرما کی نگرانی میں سینکڑوں لوگوں نے بی جے پی کا جھنڈا اپنے اپنے ہاتھوں میں تھامنے کا اعلان کیا۔Ex Minister Sunil Sharma Visit Marwah

دوسری طرف بی جے پی کے رہنما سنیل شرما ان دنوں ضلع کشتواڑ کے مڑواہ واڑون کے دچھن کے چار روزہ دورے پر ہیں۔وہ مختلف سیاسی جلسوں اور جلوسوں میں شرکت کریں گے۔

بی جے پی کے رہنما سنیل شرما نے دورہ کے دوران پارٹی کے کارکنان پر زور دیا گیا کہ وہ بی جے پی کو اپنے اپنے علاقوں میں مضبوط کرنے کے لئے تیزی سے کام کریں۔ان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے زور دیا گیا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے وہ اپنے اپنے علاقوں میں تیاریاں شروع کرنے کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب دلانے میں اہم رول ادا کریں ۔

انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی علاقہ میں اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔ہمیں اب لوگوں کی حمایت کی ضرورت ہے۔پارٹی میں لوگوں کی شمولیت کی مدد سے وادی میں بی جے پی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Amit Shah To Chair Meeting on JK جموں و کشمیر کی صورتحال پر 29 دسمبر کو امت شاہ کی سربراہی میں میٹنگ

سابق وزیر اور جموں وکشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری سنیل شرما کی قیادت میں نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی کے درجنوں کارکنان بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔وادی کی دوسری سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنماوں اور کارکنان کی مدد سے اسمبلی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details