اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گپکار الائنس صحیح لیکن۔۔۔'

سوپور کے سابق رکن اسمبلی حاجی عبدالرشید ڈار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔

' گپکار الائنس صحیح لیکن۔۔۔ '
' گپکار الائنس صحیح لیکن۔۔۔ '

By

Published : Nov 25, 2020, 11:46 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے کانگریس کے سابق رکن اسمبلی عبدالرشید ڈار نے ڈی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'یہ انتخابات کشمیر کے لئے بہت اہم ہے اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ صحیح امیدوار کو ووٹ دیں۔'

' گپکار الائنس صحیح لیکن۔۔۔ '

عبدالرشید ڈار نے بتایا کہ 'اس وقت جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہیں لیکن دوسری طرف ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کے ساتھ ایک بار پھر دھوکہ ہوگا کیونکہ اگر ہم پیپلز الائنس گپکار ڈکلریشن کی بات کریں تو نظریہ صحیح نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ اگست پانچ 2019 کے بعد کشمیر میں ماحول ٹھیک نہیں رہا اور اس وقت کشمیر کافی نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس مشکل وقت میں تمام سیاسی لیڈر جٹ جائیں تاکہ وہ عام آدمی کے لئے کام کریں۔

عبدالرشید نے مزید کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی پارٹی کے جو پانچ اراکین پارلیمان ہے وہ استعفی دیں تب جا کر کانگریس کی ہائی کمان فیصلہ کرے گی کہ وہ گپکار الائنس میں شامل ہوں گے یا نہیں کیونکہ یہ لوگ کشمیر میں ایک اور دہلی میں دوسری بات کرتے ہیں'۔

آخر پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈی ڈی سی الیکشن میں صحیح امیدوار کو چنیں تا کہ وہ کل پارلیمان میں جا کر کشمیر اور عوام کی بات کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details