اردو

urdu

ETV Bharat / state

Omar Abdullah لینڈ گرانٹ رولز میں ترمیم عوام مخالف

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اورسابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے لینڈ گرانٹ رولز میں ترمیم کو جموں کشمیر کے باشندوں کے حقوق چھیننے کی ایک اور کوشش قرار دیا ہے۔Omar Abdullah

لینڈ گرانٹ رولز میں ترامیم جموں کشمیر کی عوام مخالف
لینڈ گرانٹ رولز میں ترامیم جموں کشمیر کی عوام مخالف

By

Published : Dec 23, 2022, 7:14 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کی سابق سیاسی حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس نے گرانٹ رولز کو کشمیر کی عوام مخالف قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت کی جم کر تنقید کی ۔EX CM Of Jammu And Kashmir Omar Abdullah Reaction On Land Grant Rules

لینڈ گرانٹ رولز میں ترامیم عوام مخالف

پریس کانفرنس کے دوران نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے لینڈ گرانٹ رولز میں ترمیم کو جموں کشمیر کے باشندوں کے حقوق چھیننے کی ایک اور کوشش قرار دیا ہے۔

اننت ناگ کے پہلگام کے عیش مقام اور سیر ہمدان میں پارٹی کارکنوں کے اجتماعت سے خطاب کے دوران سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر مرکز جموں کشمیر سے باہر کے لوگوں کو فایدہ پہنچانا چاہتی ہے تو اس کے لئے کچھ نیا کرے نہ کہ یہاں کے لوگوں کو تنگ کرے۔

لینڈ گرانٹ رولز میں ترامیم جموں کشمیر کی عوام مخالف

انہوں نے کہا کہ وہ جموں کشمیر کو یو ٹی تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ریاست کا درجہ بحال کرانے کے بعد ہی وہ پی ایس اے جیسے قوانین کو ہٹائیں گے۔کسی کو عوام کے ساتھ دھوکہ بازی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

اس موقع پر الطاف ،کلو، ڈاکٹر ویری ناصر اسلم وانی اور دیگر لیڈران نے بھی خطاب کیا۔ اسے قبل عمر عبداللہ نے زیارت سخی زین الدین ولی کی درگاہ پر بھی حاضری دی۔

لینڈ گرانٹ رولز میں ترامیم جموں کشمیر کی عوام مخالف

مزید پڑھیں:Solid Waste Disposal in Rural Kashmir ہر گھر سے فضلہ اٹھایا جارہا ہے، ڈائرکٹر رورل سنیٹیشن

عمر عبدالله نے سپریم کورٹ کی جانب دفعہ 370 کے پیٹیشنس کی سنوائ کے لئے حامی بھرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصہ سے اس کے انتظار میں تھے۔ EX CM Of Jammu And Kashmir Omar Abdullah Reaction On Land Grant Rules

ABOUT THE AUTHOR

...view details