سی پی آئی (ایم) کے سینئیر رہنما محمد یسف تاریگامی نے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کے نام جموں وکشمیر کے ملک کی مختلف ریاستوں اور بیرون ملک پھنسے طلبا کی گھر واپسی کے لئے ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔
مکتوب میں کہا گیا ہے: 'جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے کافی تعداد میں طلبا ملک کی مختلف ریاستوں جیسے حیدرآباد، چنئی، گجرات، جے پور اور کیرلا وغیرہ میں اور بیرون ملک گذشتہ دو ماہ سے درماندہ ہیں جو خوف کے ماحول میں رہ رہے ہیں اور ان کے گھر والے بھی پریشان حال ہیں'۔