اردو

urdu

By

Published : Nov 26, 2019, 5:43 PM IST

ETV Bharat / state

سرکاری اسکولز میں طلبا کی تعداد میں اضافے کے لیے پروگرام

پونچھ کے سرکاری اسکولز میں طلبا کی تعداد کم ہونے اور نجی اسکولز میں طلبا کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔

سرکاری اسکولز کی جانب سے انرولمینٹ ڈرائیو
سرکاری اسکولز کی جانب سے انرولمینٹ ڈرائیو

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرکاری اسکولز میں طلبا کی تعداد کم ہونے اور نجی اسکولز میں طلبا کی تعداد اضافہ ہورہا ہے، جس کے پہش نظر حکومت کی جانب سے ایک اہم قدم اٹھایا جانے والا قدم قابل رشک ہے۔

سرکاری اسکولز کی جانب سے انرولمینٹ ڈرائیو

تحصیل منڈی زون کے مختلف اسکولز میں انرول مینٹ ڈرائیو کے حوالے سے ایک تقریب کا امعقاد کیا گیا، جس میں تمام لوگوں کو اس دن کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی۔

ان تقاریب میں سب سے بہترین پروگرام گورنمنٹ مڈل سکول اڑائی حویلی میں ہوا، جس کی صدارت انچارج ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول اڑائی ملیکاں محمد خورشید صابری نے کی-

اس تقریب میں ہائر سیکنڈری سکول کے علاوہ تمام اسکولز کے طلبا واساتذہ نے شرکت کی، اس کے علاوہ سرپنچ حویلی کے علاوہ والدین نے بھی پروگرام میں حصہ لیا-

اس دوران ہیڈ ماسٹر مڈل سکول ٹھکراں کے ماسٹر محمد اکرم ٹھکر گورنمنٹ پرائیمری سکول کیراں سے ماسٹر سید مسرت حسین شاہ سماجی کارکن شکیل احمد پرے نے پروگرام کے حوالے سے اہم خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ اس وقت اڑائی کے سرکاری سکولز میں تعلیم کا نظام بہت بہتر ہے، کیوں کہ انہیں سرکاری سکولز سے پڑھ کر یہاں سے کچھ نوجوان کے اے ایس آفیسر تعینات ہوچکے ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولز میں طلبا کے لیے اُس وقت اتنی سہولیات بھی نہیں تھیں، لیکن اب کتابیں کے ساتھ ساتھ وظائف اور مڈل جماعت تک کھانے کا بھی مکمل طور بندوبست ہے، لیکن پھر بھی کچھ لوگ اپنے بچوں کو غیر سرکاری اسکولز میں داخل کراتے -

ان کا کہنا تھا کہ اتنا خرچہ ہونے کے باوجود بھی وہ اپنے بچوں کو ٹویشن پڑھانے سے نمبرات دلواتے ہیں-

انہوں نے کہا کہ اس وقت ان نجی سکولز میں پڑھائی کم اور خرچے بڑھ گئے ہیں اس لیے تمام والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولز میں داخل کروائیں اور اپنے بچوں کی مکمل طور کفالت کریں، اور اساتذہ کے ساتھ تال میل رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولز میں طلبا کے لیے دی جانے والی تمام تر سہولیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بچوں کی تعلیم کی نعمت سے سرفراز کریں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details