ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے انجینئر رشید نے کہا کہ ' کشمیر میں سیاسی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ایک ایسی تبدیلی جو یہاں کے لوگوں کے جذبات کا استحصال نہ کرے اور نوجوانوں کو پتھر یا بندوق اٹھانے پر مجبور نہ کرے'۔
'رائے شماری مسئلہ کشمیر کا واحد حل' انجینئر رشید نے کہا کہ 'بھارت اپنے مفادات کے خاطر کشمیریوں کے لاشوں پر سیاست کر رہا ہے اور سخت گیر پالیسیوں سے یہاں کے لوگوں پر ظلم کیا جا رہا ہے اور ان کی عزت کو پامال کیا جاتا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'مودی حکومت کی تمام پالیسیاں اب ناکام ہو چکی ہیں'۔
انجینئر نے کہا کہ 'آج کی تاریخ میں محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ جیسے سرکردہ سیاست دانوں کو بھی پاکستان کا ایجنٹ کہا جاتا ہے ۔جب بھارت کے سب سے بڑے دلالوں کو بھی پاکستانی کہا جائے تو پھر یہاں ہندوستانی ہے ہی کون'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'انتخابات کا وقت آتے ہی محبوبہ مفتی مگرمچھ کے آنسو بہانے لگتی ہیں۔لیکن لوگ دودھ اور ٹافی والے بیان کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے'۔
انجینئر نے کہا کہ 'رائے شماری مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے اور وہ اپنے اس موقف پر قائم ہیں'۔
اس موقع پر پارٹی کے کئی رہنماؤں کے علاوہ ورکرس بھی موجود رہے۔