جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہکلری پورہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی۔