اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں دوسرا تصادم جاری

یہ تصادم جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج کے دن شروع ہونے والا دوسرا انکاؤنٹر ہے۔ اس سے قبل ترال تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ۔

پلوامہ میں دوسرا تصادم شروع
پلوامہ میں دوسرا تصادم شروع

By

Published : Jan 29, 2021, 8:14 PM IST

Updated : Jan 29, 2021, 8:26 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے للہار علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم کی خبریں آرہی ہیں۔

کشمیر زون پولیس کے مطابق پلوامہ کے للہار علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔

واضح رہے کہ یہ تصادم ضلع پلوامہ میں آج کے دن شروع ہونے والا دوسرا انکاؤنٹر ہے۔

اطلاعات کے مطابق پلوامہ کے للہار علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی مہم شروع کی ، تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپنے ہونے کی اطلاع ہے۔

وہیں اس سے قبل پلوامہ کے ترال قصبے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

خبر لکھے جانے تک للہارعلاقے میں تصادم جاری تھا۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Jan 29, 2021, 8:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details