جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کی خبریں آرہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موسول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی کی تٹیم نے ویری ناگ علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔
تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد دو طرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔