اردو

urdu

ETV Bharat / state

Employees Conduct Press Conference مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو ہم دھرنے پربیٹھیں گے - جموں و کشمیر میں محکمہ بجلی

پلوامہ ضلع میں آج محکمہ بجلی کے ملازمین نے پریس کانفرنس کے ذریعہ محکمہ بجلی کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو احتجاجی دھرنے پر بیٹھنے پر مجبور ہو جائیں گے۔Employees Conduct Press Conference

مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو ہم دھنرے پر بیٹھنے پر مجبور ہوجائیں گے
مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو ہم دھنرے پر بیٹھنے پر مجبور ہوجائیں گے

By

Published : Jan 2, 2023, 7:01 PM IST

پلوامہ:جموں و کشمیر میں محکمہ بجلی کے ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان تنازع جاری ہے۔ملازمین نے محکمہ بجلی کو مطالبات پورے نہیں کئے جانے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دی ہے۔Employees Conduct Press Conference And Threaten Jammu And Kashmir Electric Supply

مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو ہم دھنرے پر بیٹھنے پر مجبور ہوجائیں گے

ضلع پلوامہ میں اج محمکہ بجلی کے ملازمین نے آج پریس کانفرنس کے ذریعہ سرکار تک اپنے مطالبات پہچانے کی کوشش کی۔انہوں نے پریس کانفرنس کے ذریعہ محکمہ بجلی کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش کی۔

پلوامہ ضلع میں واقع محکمہ بجلی گھر میں ملازمین نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ملازمین نے پریس کانفرنس کے دوران محکمہ بجلی کے خلاف جم کر بھڑاس نکالی ۔اس پریس کانفرنس میں مستقل اور غیر مستقل ملازمین نے شرکت کی۔

جموں کشمیر الیکٹرک ایمپلائز یونین کے ترجمان امتیاز احمد نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی برسوں سے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کرتے آئے رہے ہیں لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شدید سردی میں بھی بجلی ملازم چاہئے وہ مستقل ہو یا پھر غیرمستقل چوبیس گھنٹوں کام کرتے ہیں تاکہ عام لوگوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نا ہو۔ان ملازمین کی وجہ سے علاقے میں بجلی کی سپلائی ممکن ہو پاتی ہے۔ تاہم ملازمین کی ڈی پی سیز ہو یاپھر ملازمین کی ترقی کا معاملہ ہو وہ پچھلے کئی سالوں سے زیر التواء ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پلوامہ ضلع اور اس کے اطراف میں سبھی ملازمین ایمانداری سے کام انجام دے رہے ہیں جبکہ جموں میں بجلی ملازمین کو ترقی دی گئی لیکن کشمیر کے ملازمین کے ساتھ سوتیلے ماں کا سلوک کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Protest Against PDD in Banihal ماہو، بانہال میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

جموں کشمیر الیکٹرک ایمپلائز یونین کے ترجمان نے کہا آج تک ہم محمکہ کے اعلیٰ افسران کی توجہ اپنے مسائل کی جانب سے مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش رہے ہیں لیکن انتظامیہ پر اس کا کوئی نہیں پڑ رہا ہے۔Employees Conduct Press Conference And Threaten Jammu And Kashmir Electric Supply

ABOUT THE AUTHOR

...view details