جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں آج گیارہ ماہ بعد گورنمنٹ اسکول میں درس و تدریس کا آغاز کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کورونا وبا کے سبب کزشتہ گیارہ ماہ سے بند اسکولز کو آج یکم مارچ 2021 سے حکومتی گائڈ لائن کے تحت کھولے گئے ہیں۔ جس سے اساتذہ، طلبا اور والدین میں خوشی دیکھی جارہی ہے۔
اس تعلق سے بعض والدین کا کہنا تھا کہ 'ہم لوگوں نے بچوں کو ہدایت دی ہے کہ اسکولز میں کورونا گائیڈ لائن کو فالو کرتے ہوئے تعلیم حاصل کرنا ہے۔
وہیں بچوں کا کہنا ہے کہ ہم اسکول جائیں گے اور جو بھی گورنمنٹ کی گائیڈ لائنز ہوگی ان کو فالو کریں گے اور محنت سے تعلیم حاصل کریں گے۔
دیگر طلبا کا کہنا تھا کہ اس بیماری کے دوران جو بھی ہمیں پڑھائی کا نقصان ہوا ہے اس کو پورا کرنے کے لیے ہم دن رات محنت کریں گے اور پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ آج یکم مارچ 2021 کو آٹھویں جماعت سے اوپر کے اسکولز کھولے گئے ہیں اور آٹھ مارچ سے کورونا گائڈ لائن کے تحت پرائمری اسکولز بھی کھلیں گے۔