اردو

urdu

ETV Bharat / state

Elections of Youth Congress In JK جموں و کشمیر میں یوتھ کانگریس کی ممبر شپ مہم - جموں وکشمیر

ضلع رامبن میں انڈین یوتھ کانگریس نے آج جموں و کشمیر میں یوتھ کانگریس کی ریاستی اکائی کی تنظیمی انتخابات کے انعقاد کے لئے ممبر شپ مہم کا آغاز کیا۔ کانگریس کے رہنماوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں بھی اس کو لے کر زبردست جوش و خروش دیکھنے کوملا۔Elections of Youth Congress In Jammu And Kashmir

جموں و کشمیر میں یوتھ کانگریس کی ممبر شپ مہم
جموں و کشمیر میں یوتھ کانگریس کی ممبر شپ مہم

By

Published : Feb 18, 2023, 8:34 PM IST

جموں و کشمیر میں یوتھ کانگریس کی ممبر شپ مہم

رامبن:جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں انڈین یوتھ کانگریس نے آج جموں و کشمیر میں یوتھ کانگریس کی ریاستی اکائی کی تنظیمی انتخابات کے انعقاد کے لئے ممبر شپ مہم کا آغاز کیا۔ کانگریس کے رہنماوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں بھی اس کو لے کر زبردست جوش و خروش دیکھنے کوملا۔ سابق این ایس یو آئی قومی صدر فیروز خان اور الیکشن کمیشن نٹور سنگھ نے اعلان کیا کہ ممبر شپ مہم جو 5 مارچ سے شروع ہو کر 4 اپریل تک جاری رہے گی۔

سابق این ایس یو آئی صدر اور سابق یوتھ کانگریس کے ورکنگ صدر جموں و کشمیر فیروز خان نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں سے ملک کی سب سے پرانی سیاسی جماعت کانگرس کا رکن بننے کے لئے آگے آنے کی گزارش کی۔ انہوں نے کہاکہ جس پارٹی نے ملک کو آزادی حاصل کرنے کی تحریک میں اہم رول ادا کیا۔آج اس پارٹی کو نوجوانوں کی ضرورت ہے۔نوجوانوں کی شمولیت سے پارٹی میں ایک نئی جان آئے گی۔آزادانہ طور پر جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے۔ ہندوستان جس میں سب کے لئے یکساں مواقع ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر کانگریسی آدمی کو ایسی عظیم پرانی پارٹی کا رکن ہونے پر فخر ہونا چاہئے۔راہل گاندھی نوجوانوں کی قیادت کرسکتے ہیں۔انہیں زندگی کے تمام شعبوں کا تجربہ ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس ملک کو سجانے اور سنوارنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا میں لاکھوں نوجوان راہل جی کے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔اب ان نوجوانوں کو کانگریس کے ہاتھ کو مضبوط بنانا ہے۔کانگریس ہی بھارت میں مضبوط اور متوازن سیکولر تشکیل دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Supreme Court on 370 دفعہ 370 سے متعلق دائر عرضیوں کی فہرست تیار کریں گے، سی جے آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details