اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fruit Mandi At Nowdal ترال میں واقع نودل فروٹ منڈی میں ایسوسی ایشن کا قیام - جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے کے نودل میں واقع پھل منڈی میں ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا۔ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدرسمیت تمام اراکین نے منڈی کی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے تعلق سے اظہار خیال کیا۔

ترال میں واقع نودل فروٹ منڈی میں ایسوسی ایشن کا قیام
ترال میں واقع نودل فروٹ منڈی میں ایسوسی ایشن کا قیام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 11:07 AM IST

ترال میں واقع نودل فروٹ منڈی میں ایسوسی ایشن کا قیام

ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں اگرچہ گذشتہ برسوں کے دوران فروٹ انڈسٹری کا دائرہ کافی وسیع ہوا ہے۔ کاروبار میں بھی تیزی آئی ہے۔ تاہم علاقے میں فروٹ منڈی کی عدم دستیابی عوام کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے۔ اس ضمن میں مقامی سطح پر نودل ترال میں کئی افراد نے امسال منڈی کا قیام عمل میں لایا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو راحت مل رہی ہے۔ باغ مالکان اسے اچھی پہل قرار دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع پلوامہ کے ترال علاقے کے نودل میں واقع پھل منڈی میں ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا تاکہ باغ مالکان کے ساتھ ساتھ ٹریڈرس کے مسائل کو حل کیا جائے۔ اس ضمن میں فروٹ گرورس و ٹریڈرس ایشن کے انتخابات عمل میں لائے گئے۔ اس دوران ریاض احمد شیخ کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا گیا جب کہ ڈاڈسرہ کے منظور احمد میر کو سیکرٹری اور حاجی منظور احمد مدنی کو خزانچی چنا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:DC Budgam Flags Off Run For Unity ڈی سی بڈگام نے ڈی سی آفس تک "رن فار یونٹی" کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ٹریڈرس نے منتخب شدہ ممبران کو مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ اس دوران نو منتخب شدہ صدر ریاض احمد نے بتایا کہ ان کی کوشش رہے گی کہ ترال علاقے کے جملہ میوہ صنعت سے وابسطہ افراد کے مسائل حل کیے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details